میپکو کے افسر کیخلاف پیسے لیکر ملازمت دینے کی تحقیقات

29 مئی 2017

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ایف آئی اے حکام نے میپکو ملتان کے افسر لیاقت میمن کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ میپکو ملتان میں ڈیلی ویجز پر لوگوں کو ملازمت دینے کیلئے ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کے 5واقعات ہوئے ہیں اور لاکھ روپے رشوت دیکر ڈیلی ویجز پر ملازمت حاصل کرنے والے 5افراد کے خاندانوں نے ایف آئی اے سے رابطے کیئے ہیں اور ایف آئی اے کو بتایا ہے کہ ان افراد نے فی کس ایک لاکھ روپے دیکر نوکری لی ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ میپکو ملتان کے افسر لیاقت میمن کے اثاثوں، بنک اکاو¿نٹس بارے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد لیاقت میمن کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ لیاقت میمن کے خلاف وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم تحقیقات کررہی ہیں۔