رمضان اور شدید گرمی میں وفاق کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کیوں نہیں؟
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے وفاقی نظامت تعلیمات کے انچارج وزیر ڈاکٹر طارق فضل سے اپیل کی ہے کہ وفاق کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے موسم گرما کی وجہ سے بند ہیں لیکن وفاقی حکومت میں بچے شدید گرمی اور رمضان میں سکول جانے پر مجبور کردئیے گئے جس کی وجہ سے بچوں کے ساتھ والدین بھی عذاب میں مبتلا ہیں۔ جھلسا دینے والی گرمی میں سکول کھلے رکھنا سمجھ سے بالا تر ہے۔والدین نے اپیل کی کہ وفاقی وزیر کیڈ فوری نوٹس لیتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کریں۔