گذشتہ چار سالوں کے 12ہزار 458افراد کو سائیبر کرائمز سے بچاﺅ بارے تربیت دی گئی
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے گذشتہ چار سالوں کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 12ہزار 458افراد کو سائیبر کرائمز بارے تربیت فراہم کی ہے تاکہ ملک میں فائبر کرائم کی شرح میں کمی واقع ہوسکے ۔ ایف آئی اے کے حکام کے مطابق نیشنل ریسپونس سینٹر فار سائبر کرائم نے تربیت کے انتظامات کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے سائبر کرائم کے خاتمہ کے حوالے سے جنوری 2013ءسے لیکر ابتک ایف آئی اے نے 894مقدمات رجسٹرڈ کئے ہیں ، جن میں سے 179مقدمات پر فیصلے ہونے باقی ہیں۔