اسلام آباد، سی ڈی اے آفیسرکو دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

29 مئی 2017

اسلام آباد(آئی این پی)سرکاری اراضی پر کھوکھاتعمیرکرنے سے منع کرنے پر سی ڈی اے کے آفیسرکو دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔مدعی مقدمہ عدیل افضل نے سیکرٹریٹ پولیس کوبتایاکہ ملزم ظہیرعباسی اوراس کے مسلح ساتھی سرکاری زمین پر دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر کھوکھابنارہے تھے جنہیں منع کیاتوانہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔