16ویں ینگ لیڈر ز کانفرنس جولائی میں کراچی میں ہو گی
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) 16ویں ینگ لیڈرز کانفرنس کراچی میں 26جولائی سے 31جولائی تک منعقد ہوگی ۔اس سال منعقد کی جانے والی کانفرنس کی تھیم The 300 رکھی گئی ہے ،اس کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزماکرنا اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا ہے ۔کانفرنس کے آغاز میں گو کہ ابھی دو ماہ کا عرصہ باقی ہے ،تاہم ابھیسے کانفرنس کے شرکاءمیں اس حوالے سے جوش و جذبہ دیکھا جاسکتا ہے ،اس کانفرنس میں ملک بھر سے 18تا 24سال کی عمر کے 300نوجوان شریک ہونگے ،اس برس کانفرنس کی چمپئن مہک امیر ہیں جو کہ سولہویں ینگ لیڈرز کانفرنس کو لیڈ کریںگی جبکہ ان کے ہمراہ اسکول آف لیڈر شپ کے ڈائریکٹرز کامران رضوی،عمیر جالیا والا،سی ای او اسکول آف لیڈر شپ حماد سعید ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس او ایل مالک خاصخیلی اور لرننگ کنسلٹنٹ وقار علی بھی موجود ہونگے۔