پازیٹو یوتھ پاکستان کے وفد کی عابد کھاری کی قیادت میں میاں محمد اسلم سے ملاقات

29 مئی 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پازیٹو یوتھ پاکستان کے ایک وفد نے عابد کھاری کی قیادت میںنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چو ہدری بھی مو جو د تھے ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے وفد نے ملک بھر میں جماعت اسلامی یو تھ ونگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پر جماعت اسلامی کی قیادت کو مبارکباد دی ،انھوں نے کہا جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں ہر سطح پر الیکشن کے زریعے قیادت کا انتخاب کیا جا تا ہے ۔وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا نوجوان معاشرے کی پہچان ، فخر اور علامت ہوتے ہیں، پوری امت مسلمہ نیل سے تابخاک کاشغر پھیلی ہوئی ہے ،امت کو درپیش بحرانوں میں نوجوان ہی جذبوں کے ترجمان اور امید ہوتے ہیں ۔ میاں محمد اسلم نے کہاپورے ملک میں نوجوانوں کو آئین اور شریعت کے مطابق قیادت اور نظام کی تبدیلی کے لیے متحد کرنا بڑا چیلنج ہے ۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو ہر سطح پر آگے بڑھنے کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی یو تھ ونگ کی ممبر سازی اور انٹراپارٹی انتخاب نوجوانوں پر اعتماد اور صلاحیتوں کا مظہر ہے ۔ انھوں نے کہاحکمران خاندان سمیت حکومتی پارٹی کا کردار سب پر واضح ہوگیاہے، وزیراعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے اور پانامہ لیکس کے دیگر کرداروں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر کے ان سے قوم کی دولت واپس لی جائے ۔ کرپشن کے نیٹ ورک کا ذمہ دار مقتدر طبقہ ہے جس نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔ انھوں نے کہاپانامہ لیکس نے لٹیروں کے چہروں کو بے نقاب کر دیاہے ۔