انجم عقیل کے بڑے بھائی کو گولڑہ میں سپرد خاک کردیا گیا

29 مئی 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل‘ نعیم اعظم‘ وسیم اعظم اور عامر شہزاد کے بڑے بھائی امجد اعظم خان کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں گولڑہ میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق‘ صوبائی وزیر اشفاق سرور‘قومی اسمبلی کے رکن ملک ابرار‘ میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز‘ میئر راولپنڈی سردار نسیم‘ میاں اسلم‘ بیرسٹر دانیال چودھری‘ زمرد خان‘ صدیق الفاروق سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔