نیواسلام آباد ائیرپورٹ پر موسم کی نگرانی کیلئے جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

29 مئی 2017

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے نیواسلام آباد ائیرپورٹ پر موسم کی نگرانی کیلئے جدید ترین نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیاہے،اس نظام کے تحت جدید ترین آلات کے ذریعے قومی اوربین الاقوامی پروازوں کو موسم کے حوالے سے تازہ ترین معلومات فراہم کی جائیں گی۔ یہاں جاری تفصیلات کے مطابق شہری ہوابازی ڈویژن کے تعاون سے محکمہ موسمیات نے فرانس سے پائلٹ مٹ بریفنگ سسٹم حاصل کرلیا ہے۔یہ نظام نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے فعال ہونے سے قبل نصب کیا جائیگا۔محکمہ موسمیات کے اہلکاروں کو گزشتہ ہفتہ اس نظام کے بارے میں کوروبورفرانس میں تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔محکمہموسمیات عنقریب دیگر ہوائی اڈوں پر موسم کے حوالے سے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اقدامات کرے گا۔