رواںسیزن کے دوران مقامی سیاحوں کی تعداد میں 100فیصد اضافہ ہوا

29 مئی 2017

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی )کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سیاحتی سیزن کے دوران مقامی سیاحوں کی تعداد میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 50فیصد اضافہ کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی سیاحوں کی سہولیات میں اضافہ کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے تاکہ ادارے کی آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے جس سے ادارے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ کارپوریشن نے گرمیوں کے سیزن کیلئے مختلف سیاحتی پیکج متعارف کرائے ہیں جس میں ملک کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔