یکم رمضان المبارک، جگہ جگہ افطاری کا اہتمام

29 مئی 2017

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اہل اسلام نے یکم رمضان کو راولپنڈی میں جگہ جگہ افطار کا اہتمام کیا تھا جس میں روزہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دیکھا گیا کہ گوالمنڈی، ڈھوک رتہ، صدر بازار، مری روڈ، کمیٹی چوک سمیت مختلف مقامات پر مخیر حضرات کی جانب سے افطاری دی گئی جس میں نہ صرف مستحقین بلکہ اہلیان علاقہ بھی موجود تھے تاکہ سنت رسول کی پیروی کرسکیں۔ راولپنڈی میں افطار ڈنر کی روائت خاصی پرانی ہے۔