یکم رمضان المبارک، شدید گرمی، بازاروں اور گلی چوکوں میں ہو کا عالم

29 مئی 2017

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) یکم رمضان المبارک کو دن کے اوقات میں شدید گرمی رہی جس کے باعث بازاروں، گلی کوچوں میں ہو کا عالم تھا لیکن روزہ کھلنے سے چند لمحے قبل اچانک ٹھنڈی ہوا اور ہلکی بوندا باندی شروع ہوگئی جس پر روزہ داروں نے اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ رات گئے تک راولپنڈی کا موسم بے حد خوشگوار ہوچکا تھا۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے بھی موسم کسی قدر بہتر رہے گا۔