رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، حناءمنظور

29 مئی 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) فرنٹ نیشنل پاکستان کی چیئر پرسن محترمہ حناءمنظور نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہ کیجائے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے فرنٹ نیشنل پاکستان کی چیئر پرس نے کہا کہ شہری مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان ہیں اب روزے کے دوران لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا نعرہ لیکر آئی تھی لیکن پانچ سال میں اس پر مکمل عمل نہیں ہو سکا۔