شراب،دو پستول،روند برآمد کر کے ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر لئے گئے

29 مئی 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور کرایہ داری آرڈےننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے13افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عال سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ گوجرخان پولیس نے بابر سے 25بوتل اور آصف سے22بوتل ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے خاور سے 30بور پستول معہ 3روند ، تھانہ روات پولیس نے اکمل سے 30بور پستول معہ4روند جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ کلرسیداں پولیس نے بشارت ، اصغر ، جہانگیر ،تھانہ صدر واہ پولیس نے خورشید، سلیم ، زاہد ، اور وال چاکنگ آرڈنینس کی خلاف ورزی پر تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس نے شرافت علی مالک ستار الیکڑک سٹور، تھانہ صدر واہ پولیس نے عبادت خان مالک فیضا ن اور صادق پراپرٹی کےخلاف بھی اےکشن لئے گئے ۔