جعل سازی ، دھوکہ دہی ، سرقہ بالجبر اور خےانت مجرمانہ کے مقدمات درج

29 مئی 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کے مختلف تھانوں مےں جعل سازی ، دھوکہ دہی ، سرقہ بالجبر اور خےانت مجرمانہ کے مقدمات درج کرلئے گئے تھانہ صدر بیرونی کو بتول فاطمہ نے بتایا کہ میں اپنے گھر مےں موجود تھی کہ علی رضا وغےرہ آئے اور کہا کہ آج ہمارے پےر صاحب جلال مےں ہےں اگر ان سے کچھ فےض چاہتی ہےں تو ےہ موقع ہے جس پر مےں نے اپنے طلائی زیورات جن میں طلائی ہار ، چھ چوڑےاں ، پانچ طلائی انگوٹھےاں ، دو جوڑی کانٹے رومال مےں باندھے اور ان کے حوالے کردئے انہوں نے اس پر دم پڑھنا شروع کردےا تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے میرا زیور مجھے واپس کر دیا اور چلے گئے اسی دوران علی رضاءوغےرہ زبردستی مےرے گھر داخل ہوئے اور مجھے ، مےرے خاوند اورمےرے بےٹے کو کمرے مےں بند کرکے طلائی زےورات چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کو فےصل محمود نے بتایا کہ محمد اشرف نے مجھے ضامن کے طور پر زجسٹری دی جو پڑتال کر وانے پر جعلی نکلی تھانہ وارث خان کو ہدا ےت اللہ نے بتایا کہ سہےل اقبال نے مجھے اےک کروڑ 15لاکھ رو پے کا چیک دےا جوبےنک سے ڈس آنر ہو گےا تھانہ سول لائن کورقےہ بےگم نے بتایا کہ غلام ہمدانی،احمدنوازوغےرہ نے مےری زمےن کا جعلی اقرارنامہ اور جعلی فرض بنائے ۔