رمضا ن المبا ر ک میں پولیس فورس کی ڈیو ٹیا ں آ ٹھ گھنٹے کر نے کے احکا ما ت جا ر ی

29 مئی 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے رمضا ن المبا ر ک میں پولیس فورس کی ڈیو ٹیا ں آ ٹھ گھنٹے کر نےکے احکا ما ت جا ر ی کر دئیے اور کہا کہ بھکا ریو ں کے خلاف کر یک ڈاﺅن کرتے ہوئے لا ﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلا ف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے تما م افسران بشمول ایس ایس پی اسلام آ باد پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر افطا ری اور سحر ی کر یںگےسیف سٹی سینٹرمےں منعقدہ اہم اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ےہ بات کہی اس موقع پر میں ایس پی صدر محمد حسن اقبا ل ، ایس پی سٹی زبیر احمد شیح ، ایس پی رورل مصطفی تنو یر ، ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا لیا قت حیا ت نیا زی ، تما م سب ڈویثرنل پولیس افسران، ڈی ایس پی سی آئی اے اورتمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران موجود تھے ایس ایس پی آپرےشنزنے کہا کہ رمضا ن المبا ر ک میں پولیس ملازمین کی ڈیو ٹی کے اوقات کا ر میں کمی لا ئی گئی ہے تمام پولیس افسران و جو ان آ ٹھ گھنٹے ڈیو ٹی سر انجا م دیں گے انہوں نے کہا کہ میر ے سمیت ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نا کو ں پر پولیس جوانو ں کے ساتھ مل کر سحر ی و افطا ری کر یں گے ، جہا ں پر لیڈ یز تر اویح ہو تیں ہو ں وہا ں پر لیڈ یز پولیس تعینا ت کی جا ئے اس میں کسی قسم کی سستی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ، انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایت کی ہے کہ لا ﺅ ڈ اسپیکر ایکٹ کے قوانین پر فوری عمل درآمد کر ائے جا ئے اور خلاف ورزی کر نے والو ں کے خلاف مقدما ت درج کیے جا ئیں بھکا ریو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے انہوں نے ہدائت کی کہ ر مضا ن المبا ر ک کی آ مد کے مو قع پر سیکو رٹی کو مزید سخت کیا جا ئے ہر تھا نہ کے ایر یا میں مسا جد و اما م بار گا ہو ں میں داخل ہو نے کےلئے ایک گیٹ استعما ل کیا جا ئے اور ہر شخص کی چیکنگ بذ ریعہ میٹل ڈیٹیکٹر کی جا ئے اس کے علا وہ گا ڑ یو ں کی پا ر کنگ مسا جد ، اما م با ر گا ہو ں سے دور ہو نی چا ہے اور پٹرو لنگ کو بھی سخت کیا جا ئے تا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کی جا سکے پو لیس کے علاوہ پر ا ئیو یٹ گا رڈز اور مساجد اور امام با ر گا ہو ں کی انتظا میہ کی طر ف سے منتخب کیے گئے افراد ڈیوٹی سر انجا م دیں گئے۔