آٹھ مرتبہ وزیر رہنے والے شیخ رشید پانی اور گیس پائپ لائن تک تبدیل نہ کروا سکے

29 مئی 2017

راولپنڈی (نےوز رپورٹر)وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے چیف کواڈینیٹرپنجاب سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہاہےکہ ڈھوک رتہ ، راتہ امرال ، بھوسہ گودام ، میلاد نگر ، بابو لعل حسین روڈ اور کچی آبادی راولپنڈی شہر کے گنجان آباد اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریفاور چوہدری نثار علی خان سے پیار کرنے والوں کے علاقے ہیں ۔ اس حلقہ کی عوام سے ووٹ لیکر آٹھ آٹھ مرتبہ وزیر رہنے والے شیخ رشید نے عوام کو پینے کا گندہ پانی آنے کے باوجود پائپ لائن کی تبدیلی اور سوئی گیس کی ایک انچ کی پائپ لائن تک تبدیل نہ کروا کر گھروں کے چولھے تک بند کروائے ۔ ان گنجان آبادیوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ سے فوری طور پر دو نئے ٹیوب ویل ایک فلٹریشن پلانٹ لگانے اور ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے DM ٹیکسٹائل ملزتا ڈھوک رتہ سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کے لئے فنڈ مہیا ہو چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی چیر مین چوہدری عمر مشتاق ، وائس چیر مین راجہ افتخار کے ہمراہ کچی آبادی ڈھوک رتہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف زہر آلود پروپگینڈہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ خورشید شاہ کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ملک کے چاروں صوبوں میں دور دور تک نام و نشان تک باقی نہیں رہے گا۔