نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیربنادیاتھا،سجادخان

29 مئی 2017

راولپنڈی( نےوز رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاورسابق نائب تحصیل ناظم سجادخان نے کہاہے کہ قائدپاکستان میاں محمدنوازشریف نے آج سے 19سال قبل امریکی صدرکی جانب سے لالچ اوردھمکیوں کے باوجوداس کی آنکھوںمیں آنکھیں ڈال کربھارت کے ایٹمی دھماکوں کاجواب میں6ایٹمی دھماکے کرپاکستانی قوم کاسرفخرسے بلندکردیااوروطن عزیزپاکستان کودنیاکی ساتویں اوراسلامی دنیاکی پہلی ایٹمی طاقت منوالیااگرمیاں نوازشریف اس وقت یہ جرا¾ت مندانہ اقدام نہ اٹھاتے تو پھرپاکستان قوم کودنیاکی استعماری قوتیں کبھی ایٹمی طاقت نہ بننے دےتے ہم اس جرا¾ت اوردلیری کے اقدام پرمیاںنوازشریف کوسلام پیش کرتے ہیںآج ہم یوم تکبیرکی 19ویں سالگرہ مناکر فخرمحسوس کرنے کے علاوہ اللہ تعالیٰ کاشکراداکرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزیوم تکبیرکے موقع پرسجادخان لورزاورپاسبان وطن کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی تقریب سے مہمان خصوصی کے طورپرخطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے سابق سینیٹربیگم رازینہ عالم ،ممتازسماجی رہنما شیخ مختاراحمد، محمودبنگش ، پاسبان وطن کے صدرخورشیدانور،حکیم محمودسہارنپوری اورعبیدعباسی نے بھی خطاب کیاسجادخان نے کہاکہ آج پاکستان دنیامیںمسلم لیگ ن کی دلیر قیادت کے مدبرانہ اوردانشمندا نہ پالیسیوں اوراقدامات کی بدولت دنیاکی ایک بڑی اقتصادی طاقت بننے جارہاہے وہ دن دورنہیں جب پاکستان واقعی ایشیاءکااقتصادی ٹائیگربن جائے گاسجاد خان اورد یگرمقررین نے بھی یوم تکبیرکے حوالے سے کہاکہ 28مئی 1998ملک کےلئے ایک تاریخی دن تھاجس دن میاں نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیرملک بنادیاتھاآج ہم ایک بارپھریہ عہدکرتے ہیں کہ وطن عزیزکے دفاع کے لئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہروقت ہرقسم کی قربانی دینے کوتیارہیں وربھارت جیسے اپنے ازلی دشمن کومنہ توڑجواب دینے سے کبھی گریز نہیں کریں گے۔