حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کرکے لوگوں کے دل جیت لئے،ارشدمحمود قریشی

29 مئی 2017

راولپنڈی(نےوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نےتاریخی اور عوام دوست بجٹ پیش کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں ،ترقیاتی بجٹ میں اضافے سے گلی محلہ کی سطح تک عوام کے مسائل کا خاتمہ ہوگا،ن لیگ کی حکومت نے شاندار بجٹ پیش کرکے ایک ملک کے روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھادیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلز کالونی میں واقع اپنے مرکزی آفس میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام ترحالات کے باوجود حکومت نے عوام کا خیال رکھا اور ایک عوام دوست بجٹ پیش کرکے ثابت کردیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی حکومت ہے اور عوام کےلئے کچھ کرنیکا عزم رکھتی ہے انہوں نے کہا تنخواہوں میں اضافے کیساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو مدنظررکھ کر حکومت نے جو انہیں مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری پاکستانی قوم حکومت کے اس اقدام کو سراہتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن سے عوام کامعیارزندگی بلند ہوگا اسکے علاوہ رمضان میں عوام کو تاریخی ریلیف دیا گیا ہے ۔