عوامی مفاد کے پیش نظرکنٹونمنٹ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا
راولپنڈی(نےوز رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کا آئندہ مالی سال 2017-18کے بجٹ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سی او محمد فہیم نے کی جبکہ دیگر ایڈیشنل سی اوز رمیض اور عمر معصوم بھی اجلاس میں شریک تھے،اجلاس میں وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ راولپنڈی ملک منیر احمد سمیت تمام بورڈ ممبران جن میں رشیداحمد خان،ملک منصورافسر،ارشدمحمودقریشی،حاجی ظفراقبال،ملک عثمان،راجہ جہانداد خان ودیگر شامل تھے نے شرکت کی ،اجلاس میں کینٹ بورڈ راولپنڈی کے آنیوالے بجٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز دیںگئیں ،اوراس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوام کے مفاد کے پیش نظرکنٹونمنٹ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا،اجلاس میں عوامی مفادات میں ٹیکس اصلاحات،ٹی آئی پی ٹیکس،ہیلتھ پالیسی،بلڈنگ مشکلات اور ان کے حل کےلئے تجاویز دیں گئیں ان تجاویز کوکنٹونمنٹ بورڈ حکام اور بورڈ ممبران دونوں جانب سے مثبت انداز میں لیا گیا، ہیلتھ پالیسی،میڈیکل کالج کو کینٹ کے نام سے منسوب کردیا گیا تاکہ انکی شناخت برقراررہے،مجموعی طور پر کنٹونمنٹ راولپنڈی کا بجٹ اجلاس اس حوالے سے خوش آئند رہا کہ دونوں اطراف سے عوامی مفادات کےلئے بات کی گئی اور تقریباً تمام معاملات پر اتفاق رائے پایا گیا تاکہ عوام کو کینٹ بورڈ راولپنڈی کے بجٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔