مقبول احمد خان کا آئندہ انتخابات میں پی پی 12 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

29 مئی 2017

راولپنڈی( نےوز رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) پنجاب کے جنرل سیکریٹری مقبول احمد خان نے آئندہ انتخابات میں حلقہ پی پی 12 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی قیادتمیں ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری ہے ‘عوام وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور وہ ترقی کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے‘مخالفین کے تمام تر منفی پراپیگنڈے کے باوجود بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام بھی حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں‘ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سیاست ملکی مفاد اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے جبکہ عمران خان اور شیخ رشیدکی سیاست ملک کو غیر مستحکم کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے ‘ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران اور شیخ رشید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ‘ افراتفری اور انتشار کی سیاست کا دور گرز چکا ہے‘ مایوسی دھرنا پارٹی کا مقدر بن چکی ہے۔ یہ بات انہوں نے”یوم تکبیر،،کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ نواز شریف نے دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایٹمی دھماکے کرائے اورملک کو ناقابل تسخیرایٹمی قوت بنایا، ماضی میں ترقیاتی کام کمیشن مافیا کی نظر ہوتے رہے مگر موجودہ دور میں ملک کوکرپشن سے پاک کیا جارہا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے ترقیاتی کاموں کے لئے کروڑ روپے کے ٹینڈرز ہوئے ہیں ۔ ان ٹینڈروں میں ایک پائی کی بھی کمیشن نہیں ہوئی ہے ۔ دیانتداری اور شفافیت کا یہ آئندہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف دنیا کے تین براعظم کو ملانے کی بات کرتے ہیں جبکہ اپوزیشن افراتفری کی سیاست کو فروغ دے کر ملک کو نقصان پہچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔عوام ان کے منفی اور ملک دشمنی کے ایجنڈے کو سمجھ چکے ہیں ۔ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملکی ترقی نان سٹاپ ممکن ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انرجی بحران کے خاتمے کے لئے حکومت کوششیں جاری ہیں رمضان المبارک لوڈشیڈنگ کو مکمل طو ر کنٹرول کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی 1998 ءکو ہندوستان نے پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو للکارا تھا مگر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پوری دنیا کی پرواہ نہ کرتے ہوئے چھ ایٹمی دھماکے کرکے ہندوستان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھی اور آئندہ بھی نواز شریف کے ساتھ رہے گی عمران خان اور ان کے حواری ملکی معیشت کو جام کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی سازشیں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی ۔ مقبول احمد خان نے کہا کہ میئر سردار نسیم خان ہمارے بڑے بھائی ہیں ۔ان کی قیادت میں شہر کی ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری ر ہے گا ۔