شیخ رشید احمد، عمرانی بیٹری سے اپنی بیٹری چارج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ملک نصراللہ

29 مئی 2017

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائز یشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک نصراللہ نے کہا ہے کہ نام نہاد فرزند راولپنڈی و پاکستان شیخ رشید احمد جس حلقے سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں اس حلقے میں بھی تحریک انصاف کے مجمع کو مخاطب بنایا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کوعوام مسترد کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد، عمران خان کے ساتھ جڑ کر عمرانی بیٹری سے اپنی بیٹری چارج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ جو مرضی کر لیں عوام ان کو ووٹ نہیں دےں گے ملک نصراللہ نے کہا کہ شیخ رشید احمد اور ان کی تانگہ پارٹی میں اب اتنی بھی سکت باقی نہیں بچی کہ وہ الگ سے اپنی کارنر میٹنگ ہی کر لیں