ریجنل پولیس آفیسر کا رمضان سستا بازار نواز شریف پارک کا اچانک دورہ

29 مئی 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان نے رمضان سستا بازار نواز شریف پارک کا اچانک دورہ کےا اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسرار احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے انہوںنے رمضان المبارک سستا بازار سیکورٹی پر اطمیان کا اظہار کیا تاہم پولیس افسران ودیگر عملے کو ہدایات دیں کہ بازار کی سیکورٹی کو مزید بہتر کیا جائے بازار کے سامنے وپارکنگ ایریا کے پاس کسی صورت میں ٹریفک کا رش نہ ہو اور ٹریفک کے بہاﺅ میں کسی قسم کا خلل نہ ہو بازار میں داخل ہونے والے مرد وزن پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈیزسٹاف یقینی بنایا جائے بازار میں آنے والے خرایدروں کی پارکنگ مناسب فاصلے پر ہوتمام تر ایسے ٹیکنکل آلات جو کہ سیکورٹی کےلئے استعمال ہو رہے ہیں کو ہر صورت میں درست حالات میں ہونا چاہیے،پولیس دیگر محکمہ جات بالخصوص فائربریگیڈ1122,محکمہ صحت وضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ان تما م ادارہ کے فون نمبرزاہم مقامات پر چسپاں ہونے چاہیں ،اور سیکورٹی میں غفلت لاپرواہی کسی صورت برداشت نہ کیا جائے گا۔