ضیاءاﷲ شاہ نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے بنھائیں گے
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن شیخ منیر احمد نے ضیاءاﷲ شاہ کو وائس چیئرمین واسا نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضیاءاﷲ شاہ کی مسلم لیگ ن کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا، وائس چیئرمین واسا بننے کے بعد شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ انہوں نے وائس چیئرمین واسا بننے پر ضیاءاﷲ شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے وہ نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اتریں گے۔