وفاق کی جانب سے یوم تکبیرپر ڈاکٹرخان کونظراندازکرناشرمناک ہے

29 مئی 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہا کہ یوم تکبیرپر وفاقی حکومت ومیڈیا کی جانب سے محسن پاکستان اورایٹمی پاکستان کے بانی ڈاکٹرعبدالقدیرخان کونظرا ندازکر ناقابل مذمت اورشرمناک ہے۔ پی پی 3کے دورے کے دوران اجتماعات سے خطابکرتے ہوئے امیرضلع نے کہاکہ عالمی طاغوت کی خوشنود ی کےلئے اپنے محسنوں کی تضحیک کرنے والوں کوپاکستان کی حکمرانی کا کوئی حق نہیں خود کوبانی پاکستان کی جماعت سے منسلک اوردرباریوں کی جانب سے قائداعظم ثانی کے مضحکہ خیزخطاب پرخوشیوں کے شادیانے بجانے والے کسی بھی طوراسلامی جمہوریہ پاکستان میں حکمرانی کی اہلیت نہیں رکھتے امریکہ،ہندوستان اوراسرائیل جیسے سانپوں سے دوستی کے خواہشمندملک وقوم نہیں اپنی ذات سے بھی مخلص نہیں ۔انھو ں نے کہاکہ قوم ایٹمی پروگرام اورپاکستان کی حفاظت کےلئے کرپٹ اوربددیانت قیادت سے اقتدارچھین کرمخلص اوردیانتدارقیادت کوسونپے اور سینٹرسراج الحق اورجماعت اسلامی کی پشتیبان بن جائے ۔