حالیہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،مسلم شہزاد

29 مئی 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف کینٹ کے نائب صدرمسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہےعوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے حکومت نے اپنے کمیشن کے چکر میں ترقیاتی بجٹ میں بہت زیادہ اضافہ کردیا،اپنے اراکین اسمبلی کو نوازنے کےلئے ترقیاتی بجٹ کے ذریعے آئندہ الیکشن کےلئے ابھی سے دھاندلی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی دفتر کلمہ چوک بکرامنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے بجٹ میں عوام کو لالی پاپ دیا گیا ہے مہنگائی کو کنٹرول کرنے،بے روزگارنوجوانوں کو روزگارکی فراہمی،غریب متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا،عوام حکمرانوں کو آئندہ الیکشن میں سیاست سے مکمل طور پر آﺅٹ کردینگے،آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے کیونکہ عوام سمجھتے ہیں کہ عمران خان ہی ملک و قوم کو آگے لیکر جاسکتے ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت ہی عوام کو مشکلا ت سے نکال کر ریلیف فراہم کرسکتی ہے۔