محمد ظہور بھٹی مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے نائب صدر مقرر

29 مئی 2017

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر شیخ محمد ناصر علی نے مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر محمد ظہور بھٹی کو مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی رالپنڈی کا نائب صدر مقرر کردیا۔ اس سلسلے میں محمد ظہور بھٹی کی رہائش گاہ آفندی کالونی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر شیخ محمد ناصر علی تھے، دیگر مہمانوں میں مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی پی پی 14 کے کوارڈینیٹر حاجی رزاق، مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے عہدیداران حاجی چوہدری عبدالمجید، ملک منیر اعوان، سید عاطف شاہ، شیخ اسد ایڈووکیٹ، آفندی کالونی جامع مسجد مائی بختیاور کے خطیب علامہ مقصود سیالوی، عبدالقدوس قریشی، ہدایت شاہ، قاضی امجد و دیگر علاقہ معززین شامل تھے۔ اس موقع پر ظہور بھٹی نے شیخ ناصر علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے ان شاءاﷲ اس کو میں احسن طریقے سے نبھاو¿ں گا۔ مرکزی سیرت کمیٹی کا مقصد اﷲ اور اسکے رسول کا پیغام دوسروں تک پہنچانا ہے۔ ہم اس پر اﷲ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اس اہم ذمہ داری کیلئے چنا گیا۔ رب تعالیٰ نے یہ ہر مسلمان پر فرض کیا ہے کہ وہ رسول خدا کے بعد اﷲکا پیغام دوسرے انسانوں تک پہنچائیں۔ یہ ایک بہت بڑی دینی خدمت ہے۔ سیرت و میلاد کمیٹیاں مسلمانوں میں عشق مصطفیٰ کو مسلمانوں میں پروان چڑھاتی ہیں۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ توحید کے بعد حب رسول مومن کے ایمان کی جان ہے۔