گروٹی محلہ دارالسلام کے مکینوں کا پےنے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو گےا

29 مئی 2017

راولپنڈی( نےوز ڈےسک)راولپنڈی کینٹ بورڈ وارڈ نمبر چھہ کے علاقے گروٹی و محلہ دارالسلام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے پچیس لاکھ روپے مالیت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے بعد افتتاح کر دیا گیا۔پلانٹ کا افتتاح نائب صدر کینٹ بورڈ ملک منیر، وارڈ چھہ کے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کیا جبکہ اس موقع پر ممبران کینٹ بورڈ رشید خان ، ملک منصور اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر حاجی ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی گروٹی و محلہ دارالسلام کے مکینوں کا بنیادی مسلہ تھا جو کہ الحمد اللہ حل کر دیا گیا ہے۔ اب اہلیان علاقہ کو پینے کا صاف پانی اپنے علاقے میں ہی میسر ہو گا جو صبح اور شام چار چار گھنٹے مہیا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے تمام مسائل یکے بعد دیگرے حل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار اور ملک منیر کا شکریہ ادا کیا جنکی خصوصی دلچسپی شامل حال تھی۔انہوں نے تاجر رہنما ندیم شیخ کا بھی شکریہ ادا یا جنہوں نے واٹر فلٹرین پلانٹ کے لیے زمین عطیہ کی تھی۔