خورشید شاہ آج قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرینگے

29 مئی 2017

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) )قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوں گے ،قومی اسمبلی میں حزب اختلاف سید خورشید شاہ مالی سال 2017-18کے بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے ، سینیٹ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز افغانستان میں امن کے حوالے سے روس میں ہونے والی کانفرنس اوراسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے پالیسی بیان دےں گے ، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال مالی سال 2016-17کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مختص فنڈ کے اجراءکے حوالے سے ایوان کو آگاہ کریں گے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد پیر کو سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت سہ پہر4:00بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا ۔ سینیٹ کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی زیر صدارت صبح 11:00بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا ۔ سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار فنانس بل 2017پر سینیٹ کی جانب سے تجاویز دینے کی تحریک پیش کریں گے جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ اور فرحت اللہ بابر کے افغانستان میں امن کے حوالے سے روس میں ہونے والی کانفرنس اوراسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب دیں گے۔