قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوگا

29 مئی 2017

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا جس مےں وزےر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت کےلئے پاکستان کی تیاری پر بریفنگ دیں گے جبکہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پرکمیٹی کو آگاہ کریں گے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین کمیٹی اسپیکر ایازصادق کی زیر صدارت سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔