ناصر جنجوعہ آج پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دینگے

29 مئی 2017

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر برائے قومی سلامتی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہآج پیر کے روز قومی سلامتی کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے شرکاءکو بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف بھی بھارتی جاسوس کل بھوشن جادو کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دے چکے ہیں۔ مشیر خارجہ اور اٹارنی جنرل ایک بار پھر عالمی عدالت انصاف میں کل بھوشن جادو کیس کی تازہ پیشرفت اور پاکستان کی تیاریوں کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کریں گے۔