یوم تکبیر ملک بھر میں جوش وجذبہ سے منایا گیا

29 مئی 2017

اسلام آباد(اے این این) 1998 میںچاغی کے مقام پر کئے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں ملک بھر میں یوم تکبیر جوش و جذبے کےساتھ منایا گیا ۔28مئی کوایٹمی صلاحیتوں کے مظاہرے کے ساتھ پاکستان دنیا کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا تھا۔ایٹمی تجربات نے پاکستان کادفاع ناقابل تسخیربنادیا۔اس موقع پر ملک کی ترقی اور خوشحالی، آئین کی بالادستی، قوم کی خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) اور مختلف تنظیموں کی جانب سے بھی اس دن کی اہمیت کواجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگراموں اورتقریبات کااہتمام کیا گیا تھا ۔پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کئے گئے ۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...