جے آئی ٹی میں سعید احمد سے تفتیش کا فیصلہ خوش آئند ہے‘ فواد چودھری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی مےں سعےد احمد سے تفتےش کا فےصلہ خوش آئند ہے جے آئی ٹی مےں حسےن نواز کے وکےل کے ساتھ پےش ہونے کی اجازت کے بعد ہمارے وکےل کو بھی جانے دےنا چاہئے وزےر اعظم اور ان کی اولاد عام ملزمان کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پےش ہوں اپنے بےان مےں انہوں نے کہا کہ سرکاری پروٹوکول اور وزراءکے ساتھ جے آئی ٹی مےں آنے کی اجازت نہےں دی جانی چاہئے شرےف خاندان کی جانب سے جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھانے کے پےچھے بدنےتی کارفرماہے نواز شرےف کے وزارت عظمیٰ اور اسحٰق ڈار کے وزارت خزانہ پر ہوتے ہوئے جے آئی ٹی پر اعتراض اصولی طور پر ہمےں ہونا چاہئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور تحرےک انصاف کی جدوجہد کے نتےجے مےں پاکستان کا طاقتور ترےن خاندان کٹہرے مےں کھڑا ہے قوم دےکھے گی جلد وزےر اعظم بھی بطور ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پےش ہوں گے اگر مسلم لےگ جمہوری پارٹی ہوتی تو اب تک نےا وزےراعظم منتخب کر چکی ہوتی۔