پاکستان کی مصر کے صوبہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی سخت مذمت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے مصر کے صوبے منایا میںایک دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے جس میں قیمتی جانی نقصان ہوا۔ اتوار کے روز دفتر خارجہ کے بیان میں پاکستان کی حکومت اورعوام کی طرف سے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں مصر کی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام تر اقسام کی مذمت کرتا ہے۔