خیبر پی کے حکومت نادہندہ اور بجلی چوروں کو تحفظ دے رہی ہے، خواجہ آصف

29 مئی 2017

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خوا جہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی قیادت میں ہجوم نے گرڈاسٹیشن پرحملہ کیا ¾ان گرڈ اسٹیشنوں پر 70فیصد بجلی چوری ہوتی ہے اور وصولی نہیں ہوتی۔پشاورکے گرڈ اسٹیشنوں پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور زبردستی اپنے علاقوں میں بجلی بحال کرنے پر وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ کے پی پولیس نادہندگان اوربجلی چوروں کے مظاہروں کوتحفظ دے رہی ہے۔