فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے روس نے روبوٹ تیار کر لیا

29 مئی 2017

ماسکو (نیٹ نیوز) روس نے 4 فٹ طویل ایک روبوٹ تیار کرلیا ہے، جو اگلے سال کے فٹبال ورلڈ کپ مقابلوں کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی سے انگلینڈ کے مداحوں کو بچائے گا۔ یہ روبوٹ شائقین کے جذبات کا پہلے ہی جائزہ لے لے گا اور اگر اسے علم ہوا کہ وہ جارحانہ عزائم رکھتے ہیں تو پولیس سے رابطہ کرےگا۔