پیپلزپارٹی اور نواز لیگ باری کی سیاستسے لوٹ مار کررہے ہیں: مخدوم بابر

29 مئی 2017

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے رہنما مخدوم بابر نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے عوامی مفادات کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ آج ایک بار پھر عوام (ق) لیگ کے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق یونین کونسل93 کے سباق چیئرمین ڈاکٹر صفدر ملک‘ یو سی 122 (ن) لیگ کے وائس چیئرمین ملک اختر راں‘ ملک ظفر راں‘ پیپلز پارٹی کے رہنما کونسلر ملک سجاد راں‘ ملک شعیب راں‘ ملک عاشق راں کی ساتھیوں سمیت (ق) لیگ میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ملک نصیر‘ ملک خضر حیات‘ ملک سجاد‘ ملک نذیر احمد‘ ظہور ملکانہ‘ ملک امام بخش عرف کالا ملک‘ امتیاز حسین‘ ملک مظہر عباس‘ ملک ذوالفقار راں بھی موجود تھے جبکہ ڈاکٹر صفدر ملک‘ ملک اختر راں‘ ملک سجاد راں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی باری باری کی سیاست کر کے لوٹ مار کر رہے ہیں اور انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے۔