احتساب قریب، قوم عیدکے بعد خوشخبری سنے گی: ڈاکٹر خالد خاکوانی

29 مئی 2017
احتساب قریب، قوم عیدکے بعد خوشخبری سنے گی: ڈاکٹر خالد خاکوانی

ملتان( نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ملتان کے سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی انتہائی بد نصیبی ہے کہ اس نے اپنے آخری میں بھی عوام کوئی ریلیف نہیں دیا۔ رمضان المبارک شروع ہوچکا ہے اس کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کمی کی بجائے مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ روز سٹی آفس پی پی 194یونین کونسل کونسل نمبر9کے عہدے داروں صدر منور علی لالہ اورجنرل سیکرٹری فرحان عزیز کو نوٹیفکیشن وہ گزشتہ روز سٹی آفس میں پی پی 194194 یونین کونسل 9کے عہدیداروں صدر منور علی لالہ اور جنرل سیکرٹری فرحان عزیز کو نوٹیفکیشن دینے کے موقع پر خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ ن لیگ کا موجودہ دور تاریخ کا بدترین دور ہے اسے سیاہ حروف میں یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اب احتساب کا وقت قریب آچکا ہے قوم عیدالفطر کے بعد بہت بڑی خوشخبری سننے کیلئے تیار رہے۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ضلعی حسن خان علیزئی، مرزا نعیم بیگ، موسیٰ خاکوانی ، مہر دین محمدابراہیم، شریف احمد، محمد طاہر، عبدالواحد، ظہیر احمد،بشیر علی محمد اسماعیل اور ملک شاہد تھہیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔