28مئی تاریخ ساز دن ہے - عاشق آرائیں
بورے والا(نامہ نگار)چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار احمد بھٹی نے کہا ہے کہ 28مئی وہ تاریخ ساز دن ہے جب وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تمام ترعالمی طاقتوں کے دباﺅ کے باوجود چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکوں سے ایک تاریخ رقم کی اس سے قبل کوئی مسلمان ملک یہ کارنامہ انجام نہ دے سکا میاں نواز شریف کی جرات و بہادری نے بھارت اور عالمی طاقتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے حوالہ سے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین،سردار ظہور احمد ڈوگر،چوہدری عمران غفور،عبدالخالق ٹھیکہ،رانا محمد شاہد اور دیگر منتخب ارکان بلدیہ بھی موجود تھے۔