واپڈا ہائیڈرو نے ہزاروں نئے ملازمین کی تنظیم سازی کا فیصلہ کرلیا
ملتان (نامہ نگار خصوصی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین (سی بی اے) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں نئے بھرتی ہونے والے ہزاروں ملازمین کو یونین سازی اور ملازمین کے مفادات کے تحفظ ‘ فلاح و بہبود کے عمل میں شریک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے بعد مرکزی قائدین نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہائیڈرو ورکرز یونین کی تاریخ خدمات اور ادارہ کی ترقی‘ ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کی گئی جدوجہد سے آگاہ کرے گی۔