عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سازشوں کیخلاف بھرپور مہم چلائیگی

29 مئی 2017
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سازشوں کیخلاف بھرپور مہم چلائیگی

ملتان (نامہ نگار خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے رمضان المبارک میںپیغام ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف ہونیوالی سازشوں کیخلاف بھرپورمہم چلائے گی۔ مہم کے دوران دروس ِقر آن و حدیت،تحفظ ختم نبوت کورسز، شب بےدارےوںاور تربےتی نشستوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداران و کارکنان مساجد، گھروں ، بازاروں ، دفتروںاور تعلےمی ادروں میں جاکر دینی و اصلاحی اور تنظےمی لٹریچر تقسیم کریں گے اور عوام الناس تک ختم نبوت کا پےغام پہنچانے کےلئے پورا مہینہ آگاہی مہم جاری رکھےں گے ۔افطار پارٹیوں کابھی اہتمام کےا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری علیم الدین شاکر،پیرمیاں رضوان نفیس،مولانا عبدالنعیم ،قاری عبدالعزیز،مولانا خالدمحمود،مولانا سعید وقارودیگرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔