مصباح الحق نے 43 ویں سالگرہ منائی ، اہلخانہ کیساتھ کیک کاٹا

29 مئی 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے زندگی کی 43 اننگز کھیل لیں ، ریٹائرڈ لیجنڈ کرکٹر نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ کرکٹ سے دوری مصباح الحق کو اپنوں کے پاس لے آئی۔ یہ ان کی تنتالیسویں سالگرہ ہے ، مگر لاہور کے کسی کیفے میں اہلخانہ اور دوستوں کےساتھ مصباح الحق سالگرہ مناتے کافی عرصے بعد دیکھے ہیں۔ کیک کاٹنے کے بعد مصباح الحق نے دوستوں اور بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا اور سیلفیز بھی لی لیکن سابق کپتان اب زندگی کی نئی اننگز شروع کرنےوالے ہیں ،میدان اس بار بھی کرکٹ کا ہے مگر کپتان بلے اٹھائے نہیں مائیک لئے چیمپئنز ٹرافی کے دوران میچز پر اپنی ماہرانہ رائے دیں گے۔