پاکستان بھارت کو ہرانے ‘چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے : یونس خان

29 مئی 2017
پاکستان بھارت کو ہرانے ‘چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے : یونس خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان یونس خان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو روزہ ضرور رکھنا چاہئے ،رمضان میں میچز کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ وارم اپ میچز کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت کو پہلے بھی ہرا چکا ہے اور اب بھی ہراسکتا ہے ،ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو ہیرو بنانا چاہیے۔ پاکستانی ٹیم اتنی قابل ہے کہ بڑے ہدف کو حاصل کرسکتی ہے ،ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور سرفراز احمد کے پاس ٹیم کوآگے لے جانے کا اچھا موقع ہے۔یونس خان نے اپنی بہترین ٹیسٹ الیون کا اعلان کردیا ۔ کپتان عمران خان کو مقرر کیا ہے۔ٹیم میں حنیف محمد، سچن ٹنڈولکر، جاک کیلس ، برائن لارا ،سر ویوین رچرڈز ‘سرگیری سوبرز ‘ایڈم گلکرسٹ ‘رچرڈ ہیڈ لی ‘گلین میکگرا‘مرلی دھرن کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے ۔