فرانسیسی فٹبالر پاﺅل پوگبا کی عمرہ ادائیگی

29 مئی 2017

جدہ (سپورٹس ڈیسک) فرنسیسی فٹبالر پاﺅل پوگبا نے عمرہ کر لیا۔ وہ سعودی عرب کے دورہ پرہیں اور گزشتہ روز انہوں نے رمضان المبارک شروع ہوتے ہی عمرہ کی ادائیگی کی ۔ وہ تین قبل سعودی عرب پہنچے تھے ۔ پوگبا نے عمرہ ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس سیزن میں لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔ 24سالہ فٹبالر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلی بار عمرہ نہیں کیا بلکہ پہلے فریضہ حج بھی ادا کر چکا ہوں ۔