کویت ‘جدہ، ریاض میں ’’یوم تکبیر‘‘ کے حوالے سے تقریبات ، کیک کا ٹے گئے

29 مئی 2017

جدہ +کویت سٹی ( نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت+عبدالشکور ابی حسن )) دنیا بھر اور پاکستان کی طرح مشرق وسطی میں بھی پاکستانی کمیونٹی نے بھی پاکستان کے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے دن ’’ یوم تکبیر ‘‘ نہائت جوش خروش سے منایا ۔ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا چیئرمین چوہدری محمد اکرم کے ہمراہ یوم تکبیر کی سالگرہ کا کیک کاٹا انکے ہمراہ ملک منظور اعوان، چوہدری وحید، چوہدری محمد اعظم، عنائت جاڑا ، وقاص اور دیگر نے بھی کیک کاٹا، چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ یہ دن یاد رکھے گی جب وزیر اعظم نواز شریف نے دنیا کی دھمکیوںکی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقتوںمیں شامل کیا اور امید ظاہر کی کہ میاں نواز شریف کی قیادت ہی کشمیر کی آزادی کی وجہ بنے گی۔ ایک سمینا ر کا انعقاد جدہ میں انجمن محصورین بنگلہ دیش کی جانب سے کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق سعودی سفار ت کار اور دانشور علی الغامدی تھے ، انہوںنے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کی کامیابی ہے ، تقریب سے انجمن کے چئیرمین انجینئر احسان الحق ، مسرت خلیل، جمیل راٹھور ، امانت اللہ ، حامد اسلام ، اور دیگر نے خطاب کیا۔ ریاض میں مسلم لیگ(ن) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس نے کہا کہ 28 مئی 1998 کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا بلکے خطے میں طاقت کا توازن بھی ممکن ہوا،راشد محمود بٹ کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر ہماری فتح کا دن ہے ہمارے سائنسدان سعید احمد نے کہا کہ یوم تکبیر عنایت خداوندی ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک کی پوری پاکستانی قوم ممنون رہے گی،انفارمیشن سیکرٹری مبین چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پہلے ملک ایٹمی طاقت بنا اور آج پاکستان اقتصادی طاقت بننے کی جانب گامزن ہے،اور اس عظیم مقصد کے لئے اوورسیز پاکستانیوں سمیت پوری قوم حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، عدنان اقبال بٹ، چوہدری نصیر احمد، سید خسروجان، سید فرمان علی،فیض ابوطیب، عمران ججوی،مخدوم امین تاجر، اور دیگر اہم کارکنان موجود تھے، کویت کے علاقہ صلیبہ میں مسلم لیگ ن لیبر ونگ یوتھ ونگ اور گلف یوتھ ونگ کے زیراہتمام یوم تکبیر کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا۔آغاز چوہدری ثاقب حسنین کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم عاقب اعجاز نے پیش کی ، عرفان ناگرہ نے کہا بلاشبہ یوم تکبیر پاکستانیوں کے لئے یوم افتخار ہے جبکہ میاں نوازشریف سرمایہ افتخار ہیں۔ زبیر شرفی ، ملک حیات، محمد عارف بٹ، ماجد علی چودھری نے بھی خطاب کیا۔