رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ سے قیمتیں کم رکھی گئی ہیں : بلال یاسین

29 مئی 2017
رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ سے قیمتیں کم رکھی گئی ہیں : بلال یاسین

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں عوام کو مقدس ماہ صیام میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے 317رمضان بازار قائم کیے ہیں جبکہ لاہور میں 31رمضان بازار قائم کیے گیے ہیں۔ان ماڈل رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مارکیٹ کی نسبت واضح کمی ہیںجس کی وجہ سے ان بازاروں میں خریداری کے لیے عوام کا رش قابل دیدنی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان بازاروں میں تمام اشیائے ضروریہ ایک چھت کے نیچے دستیاب ہیں۔جن کے معیار اور قیمتوں کی نگرانی کے لیے تمام اضلاع میں افسران کو ڈیوٹیوں پر مامور کیا گیا ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے 9ارب روپے سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا ہیںاور صوبہ بھر میں سحر اور افطار کے لیے دو ہزار سے زائد مدنی دستر خوان قائم کیے ہیں۔بلال یاسین نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام اضلاع میں متحرک ہیں اور قیمتوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے آٹے اور چینی پر خصوصی سبسڈی دی ہیں اس حوالے سے کسی قسم کی ذ خیرہ اندوزی اور نا جائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ میں بھی قیمتوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خوراک بلال یاسین نے آج شادمان،گلشن راوی اور وحدت روڈ کے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہو ئے کیا۔انھوں نے رمضان بازاروںمیں اشیائے خورونوش کی قیمتوں،معیار اورسکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔