بجٹ تقریر الفاظ کا ہیر پھیر، عام آدمی کو ریلیف نہیں ملا: طارق فیروز

29 مئی 2017

لاہور (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہاہے ک وفاقی بجٹ تقریر الفاظ کا ہیر پھیر تھا ،مایوس کن بجٹ میں سمال ٹریڈرز، انڈسٹری اور عام شہریوں کیلئے کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔ میاں سلیم نے کہا کہ 47 کھرب 57 ارب روپے کا وفاقی بجٹ جس میں عام آدمی کو کچھ نہ دیا گیا، سی این جی اور ادویات مہنگی کر کے عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ جبکہ حکومت کی غیر مناسب پالیسیوں کی وجہ سے تارکین وطن کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں بڑی واضع کمی واقع ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زمینی حقائق دیکھے بغیر آئی ایم ایف کی آشرباد سے بجٹ پیپر تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں کالا باغ ڈیم اور تھر کول پاور پلانٹ کیلئے کچھ نہیں رکھا گیا۔