رائیونڈ: ٹریکٹر ٹرالی چنگ چی رکشہ پرچڑھ گئی‘ خاتون سمیت2 افراد جاں بحق

29 مئی 2017

رائے ونڈ (نامہ نگاران) تھانہ سٹی رائے ونڈ کے علاقہ یوسی بابلیانہ 274کی آبادی بھچوکی پھاٹک پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سامنے سے آنے والے چنگ چی رکشا پر چڑھ گئی ،جس کے نتیجہ میں آٹو رکشا کا ڈرائیور ظفر اورخاتون سمیت دوافراد موقع پر دم توڑ گئے ،جبکہ دیگر چار افراد شدید زخمی ہوئے، ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،1122کی گاڑی اطلاع کے ایک گھنٹہ بعد موقع پر پہنچی جس کی وجہ سے زخمیوں کو بروقت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائے ونڈ تک نہ پہنچایا جاسکا ۔ ڈیفنس اے کے علاقہ میں تیز فرتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ پولیس کانسٹیبل سہیل اختر زخمی ہوگیا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ زخمی کانسٹیبل سہیل اختر کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمی کانسٹیبل سہیل اختر کے بیان پر مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ لاہور+ فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر منوں آباد کے قریب رکشہ کا ٹائر پھٹ جانے سے الٹ گیا جس میں سوار چار عورتوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا زخمی ہونے والوں میں اصغر، اکبر، بشری بی بی اور رحمت بی بی وغیرہ شامل ہیں علاوہ ازیں دو ٹرک آپس میں ٹکراگئے جس کے باعث دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے