فیروزوالا: لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 7افراد شدید زخمی

29 مئی 2017
فیروزوالا: لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 7افراد شدید زخمی

فیروزوالا (نامہ نگار) لین دین ، مقدمہ بازی اور بچوں کے جھگڑے پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں سات افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ پولیس کو پکڑوانے کا بدلہ لینے کی خاطر آصف اور اسکے ساتھیوں نے حملہ کرکے خاتون کو زخمی کردیا اور سامان توڑ پھوڑ ڈالا، فرار ہوگئے سابقہ عداوت کی بنیاد پر عدیل اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے دو افراد وقاص اور اس کے ساتھی کو شدید زخمی کردیا۔ عابد نے ساتھیوں کی مدد سے حملہ کرکے راحیل کو زخمی کردیا۔ مذاق کرنے سے منع کرنے پر غلام نبی اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کرکے نوید اور اس کے ساتھی زخمی کردیا۔ کاشف اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کرکے سلیم کو زخمی کردیا فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں