ریسکیو محافظ کے تحت پنجاب بھر میں صحت مندانہ سرگرمیاں شروع کی جائیں : رضوان نصیر
لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرنے تمام ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز پر زور دیا ہے کہ وہ ریسکیو محافظ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کریں جن کے ذریعے انسانیت کے جذبے کو استعمال میں لا کر مستحکم، صحت مند ، محفوظ، اور خوشحال معاشرے کی ترقی و تعمیر یقینی بنائی جاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اپنی اپنی یونین کونسل میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز میں شامل ہو کر اپنے علاقوں میں ایمرجنسی پری پیریڈ نیس اینڈ ریسپانس، ایمرجنسیز کی روک تھام، صحت مند اور محفوظ طرزِ زندگی، عمارات میں آگ سے بچائو، ٹریفک حادثات کی روک تھام، صاف پانی اور ماحول اور ری سائیکلنگ کے ذریعے چیزوں کو کارآمد بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔