سی ٹی او نے ڈیوٹی پر مامور وارڈنز میں افطاری تقسیم کی

29 مئی 2017
سی ٹی او نے ڈیوٹی پر مامور وارڈنز میں افطاری تقسیم کی

لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہور رائے اعجاز احمدنے نولکھا ،اک موریہ پل اور سرکلر روڈ پر وارڈنز کو انکے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری تقسیم کی اورٹریفک سیکٹر ریلوے اسٹیشن میں روزہ افطار کیا،100وارڈنز کو افطاری فراہم کرنے میںاٹلس ہنڈا کی معاونت حاصل ہے افطاری کے وقت نیشنل سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع ،ٹی آر ایس ایف کے چیئر مین خورشیدالزماں خوشحالی اور شہری بھی سی ٹی او کے ہمراہ تھے رائے اعجاز احمد نے افطار کے وقت اہم اور رش والے چوکوں میں ٹریفک کی مزید بہتر روانی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ بھی کیا۔ 

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...